ایڈووکیٹ ندیم صدیقی بلا مقابلہ مسلم مجلس یوپی کے صدر منتخب

آل انڈیا مسلم مجلس کی کونسل کا اجلاس قیصر باغ میں منعقد
لکھنؤ- آل انڈیا مسلم مجلس کی کونسل کا اجلاس پارٹی دفتر تکیہ پیرجلیل قیصر باغ لکھنؤ پارٹی کے قومی کارگزار صدر جناب وصی احمد ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ریاستی صدر کے انتخاب کی کاروائی الیکشن انچارج جناب غیاث احمد شیروانی کے زیر نگرانی شروع ہوئی۔ محمد عرفان قادری صاحب نے جناب محمد ندیم صدیقی ایڈووکیٹ کا نام ریاستی صدر کے لیے پیش کیا جس کی شرکاء اجلاس نے تائید کیا اجلاس میں ریاستی صدر کے لیے کسی اور کا نام پیش نہ ہونے پر الیکشن انچارج صاحب نے محمد ندیم صدیقی ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ آل انڈیا مسلم مجلس اترپردیس کا صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں حزب مخالف جماعتوں کی یوم دستور کے موقع پر آگامی ۲۶؍ نومبر کو دہلی میں ہونے والی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں کارکنان مجلس کی شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سابقہ کونسل کے اجلاس کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لئے منڈل و ضلع سطح پر پارٹی کو متحرک و فعال بنانے کے لئے دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آخر میں اجلاس میں مجلس کے سابق صدر ڈاکٹر خان محمد عاطف صاحب کے ماموں زاد بھائی احمد سعید ملیح آبادی شہر یونٹ کے صدر نصیح اللہ خان صاحبان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے حق میں دعا کی مغفرت کی گئی۔
اجلاس میں سید توفیق علی جعفری ، محمد جنید، سید محمد مصطفی منصوری، قاری محمد محسن،ناوید احمد، شعیب بن حبیب، نوشاد احمد ،محمد عاکف ایڈووکیٹ، کمال احمد ایڈوکیٹ ایک محمد رامق ایڈووکیٹ ، حافظ صلاح الدین ،محمد عرفان قادری شامل تھے۔

E - Paper